Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

کراچی میں آج بھی ہلکی اور تیز بارش کا امکان

مون سون ہوائیں سندھ اوربلوچستان میں داخل ہورہی رہی ہیں، مون سون سسٹم کا مرکز وسطی بھارت میں موجود ہے، محکمہ موسمیات
شائع 07 جولائ 2022 12:16pm
مون سون سسٹم کا مرکزوسطی بھارت میں موجود ہے۔
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
مون سون سسٹم کا مرکزوسطی بھارت میں موجود ہے۔ فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

کراچی میں آج بھی کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون ہوائیں سندھ اوربلوچستان میں داخل ہورہی رہی ہیں، مون سون سسٹم کا مرکزوسطی بھارت میں موجود ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کے علاوہ سندھ کے دیگر اضلاع میں بھی آج بارش ہوسکتی ہے جبکہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔

شہر قائد میں کم سے کم درجہ حرارت 26.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ شمال مشرق سے 27 سے 36 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں میں نمی کا تناسب 78 فیصد ہے۔

karachi

Met Office

Rain

Moonsoon

rainy weather