Aaj News

اتوار, نومبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

کشمیر پریمیئر لیگ میں کھلاڑیوں کو پی ایس ایل کے لیے تیار کیا گیا: وسیم اکرم

کے پی ایل کے نائب صدر کا کہنا تھا کہ کے پی ایل اور پی ایس ایل کے درمیان کوئی مقابلہ نہیں کیونکہ کے پی ایل کھلاڑیوں کے ابھرنے کے لیے پہلا قدم تھا
شائع 06 جولائ 2022 06:39pm
وسیم اکرم کا کہنا تھا کے پی ایل کا ہر کھلاڑی آگے بڑھنے اور پاکستان کی قومی ٹیم کا حصہ بننے کے لیے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرسکتا ہے۔ تصویر: اے ایف پی (فائل)
وسیم اکرم کا کہنا تھا کے پی ایل کا ہر کھلاڑی آگے بڑھنے اور پاکستان کی قومی ٹیم کا حصہ بننے کے لیے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرسکتا ہے۔ تصویر: اے ایف پی (فائل)

اسلام آباد: کشمیر پیمیئر لیگ (کے پی ایل) کے نائب صدر وسیم اکرم کا ماننا ہے کہ اس میں ہونے والے میچز نے کشمیری کھلاڑیوں کو پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے لیے تیار کیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ کے پی ایل کے دوسرے سیزن میں مزید اچھی کوالٹی کے کرکٹ میچز دیکھنے میں آئیں گے۔

وسیم اکرام نے مزید کہا کہ کے پی ایل اور پی ایس ایل کے درمیان کوئی مقابلہ نہیں کیونکہ کے پی ایل کھلاڑیوں کے ابھرنے کے لیے پہلا قدم تھا۔ ’ ’کے پی ایل کے پہلے سیزن میں سلمان ارشاد اور زمان خان جیسے ہنر مند کھلاڑی سامنے آئے، انہوں نے اپنی اعلیٰ کارکردگی سے پی ایس ایل میں اپنی جگہ بنالی ہے۔ اسی طرح کے پی ایل کا ہر کھلاڑی آگے بڑھنے اور پاکستان کی قومی ٹیم کا حصہ بننے کے لیے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرسکتا ہے۔‘

لیگ کے نائب صدر نے کہا کہ ’کے پی ایل نے نرسری کا کردار ادا کیا ہے جہاں کھلاڑیوں کو پی ایس ایل کے لیے تیار کیا جائے گا۔ کہا جاتا ہے کہ کشمیری کھلاڑیوں کو موقع نہیں دیا جاتا، اسی لیے کے پی ایل وہ پلیٹ فارم ہے جہاں وہ اپنا سکہ منوا سکتے ہیں۔‘

بدھ کو جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ وسیم اکرم کا کہنا تھا کے پی ایل کا پہلا سیزن بہت کامیاب رہا اور اس کی وجہ لیگ کے صدر عارف ملک اور سی ای او شہزاد اختر کی کاوشیں ہیں۔

Kashmir Premier League

KPL

Pakistan Super League