رواں سال کا خطبہ حج الشیخ محمد بن عبدالکریم العیسٰی پیش کریں گے
لشیخ ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسٰی رابطہ عالم اسلامی کے جنرل سیکرٹری اور علماء کونسل کے رکن بھی ہیں
مکمہ مکرمہ: سال 2022 کا خطبہ حج سے متعلق سعودی وزارت حج و عمرہ نے اعلان کردیا۔
حرمین شریفین کی انتظامی امورکے ذمہ دار ادارے صدارت عامہ برائے امور حرمین شریفین نے خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی منظوری سے الشیخ ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسی خطبہ حج کی ذمہ داری سونپی ہے۔
سعودی وزارت حج و عمرہ کے مطابق الشیخ ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسٰی رابطہ عالم اسلامی کے جنرل سیکرٹری اور علماء کونسل کے رکن بھی ہیں۔
چند روز قبل حرمین الشریفین انتظامیہ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ میدان عرفات سے حج کا خطبہ براہ راست 14 زبانوں میں نشر کیا جائے گا جو 15 کروڑ افراد تک پہنچے گا۔
Saudi Arabia
Hajj 2022
مقبول ترین
Comments are closed on this story.