Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی میں ہلکی اور تیز بارشوں کا سلسلہ 6 جولائی تک جاری رہے گا

خلیج بنگال سے آنے والا مون سون بارشوں کا سسٹم تاحال سندھ میں موجود ہے،کراچی میں آج بھی تیز بارش کا امکان ہے ۔
اپ ڈیٹ 05 جولائ 2022 10:03am
کراچی میں آج بھی بارش ہوگی۔
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ فائل
کراچی میں آج بھی بارش ہوگی۔ فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ فائل

کراچی میں آج بھی برسات ہوگی، شہر میں ہلکی اور تیز بارشوں کا سلسلہ 6جولائی تک جاری رہے گا ۔

خلیج بنگال سے آنے والا مون سون بارشوں کا سسٹم تاحال سندھ میں موجود ہے،کراچی میں آج بھی تیز بارش کا امکان ہے ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں ہلکی اور تیز بارشوں کا سلسلہ وقفے وقفے سے 6جولائی تک جاری رہے گا۔

گزشتہ روز شہر قائد میں بادل جم کربرسے، کہیں ہلکی اورکہیں تیز بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا، سب زیادہ بارش سرجانی ٹاؤن میں 27 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

اس کے علاوہ بارش کی بوند پڑتے ہی بتی گل ہوگئی اور کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل رہی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا موجودہ درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ہے، 8 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے،دن میں درجہ حرارت 32 سے 34 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہے گا جبکہ دن میں ہوا 18 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے چلے گی۔

کراچی: ہلکی بارش کے بعد نمائش سے ٹاور جانے والی سڑک پر مزید گڑھے پڑ گئے

ادھر کراچی میں ہلکی بارش کے بعد نمائش سے ٹاور جانے والی اہم سڑک پر مزید گڑھے پڑ گئے۔

شہر قائد میں کھل کر بادل تو نہ برسے لیکن ہلکی بارش نے نمائش سے ٹاور جانے والی مصروف ترین شاہراہ کی حالت مزید تباہ کردی، سڑک پر پہلے سے موجود گڑھیں مزید گہرے ہوگئے، بارش کاپانی بھی جمع ہوگیا اور عوام کی آمد و رفت متاثر ہونے لگی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق خلیج بنگال سے آنےوالا مون سون بارشوں کا سسٹم تاحال سندھ میں موجود ہے۔

سڑک سے گزرنے والے شہری بھی سڑک کی تباہی کی وجہ سے پریشان نظر آئے، عوام کہتی ہے کراچی کی بیشتر سڑکوں کی حالت تباہ ہے۔

دوسری جانب نارتھ کراچی الیون اے میں صاف پینے لائن پھٹ گئی، بارش کے بعد سڑک کی حالت مزید تباہ ہوکر رہ گئی لیکن تاحال سڑک کی حالت اور پائپ لائن کو ٹھیک کرنے کا کام شروع نہ کیا جاسکا۔

karachi

Rain

monsoon rains

rainy weather