Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی یونیورسٹی خودکش حملے کا مرکزی ملزم گرفتار

ذرائع کے مطابق ملزم خود کش بمبار خاتون کے شوہر ہیبتان بلوچ سے رابطے میں تھا اور دونوں کی ملاقات بھی ہوئی تھی
اپ ڈیٹ 05 جولائ 2022 11:55am
جامعہ کراچی میں ہوئے خودکش بم دھماکے میں تین چینی شہریوں سمیت چار افراد ہلاک ہوئے تھے۔ تصویر: فائل
جامعہ کراچی میں ہوئے خودکش بم دھماکے میں تین چینی شہریوں سمیت چار افراد ہلاک ہوئے تھے۔ تصویر: فائل

کراچی: کراچی یونیورسٹی خودکش حملہ کیس میں کے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

آج نیوز کنے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ ملزم کا تعلق کالعدم بی ایل اے سے ہے۔

ملزم خود کش بمبار خاتون کے شوہر ہیبتان بلوچ سے رابطے میں تھا اور دونوں کی ملاقات بھی ہوئی تھی۔

ملزم کو ٹیکنیکل اور دیگر شواہد کی مدد سے گرفتار کیا گیا ہے اور ابتدائی تفتیش مکمل کرلی گئی ہے۔

وزیر اعلی ہاؤس میں چینی حکام کو پولیس حکام کی جانب سے بریفنگ دی گئی، جس میں ان کو پیش رفت سے آگاہ کردیا گیا ہے۔

جامعہ کراچی میں ہوئے خودکش بم دھماکے میں تین چینی شہریوں سمیت چار افراد ہلاک ہوئے تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم ملک کے دیگر حصوں میں بھی دہشت گردی کرچکا ہے۔

اس سے خود کش جیکٹس اور بارود بھی برآمد ہوا اور اس نے مزید ٹارگٹ کی بھی نشاندھی کی ہے۔

چینی شہریوں کی وین کو دہشتگردی کا نشانہ بنانے والی خودکش حملہ آور خاتون شاری بلوچ عرف برمش تھیں، جن کا تعلق کالعدم تنظیم بلوچ لبریشن آرمی سے تھا۔

شاری عرف برمش اپنے آبائی ضلع کیچ میں سیکنڈری اسکول ٹیچر تھیں جبکہ انہوں نے سنہ 2014 میں اپنا بی ایڈ مکمل کیا تھا جبکہ سنہ 2018 میں ایم یڈ مکمل کیا۔

karachi

suicide attack

Karachi university