Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ڈنمارک: کوپن ہیگن کے شاپنگ مال میں فائرنگ سے 3 افراد ہلاک

نامعلوم شخص کی فائرنگ سے شاپنگ مال میں افراتفری مچ گئی، اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور ایک 22سالہ ڈینیش شخص کو گرفتارکرلیا۔
شائع 04 جولائ 2022 08:51am
کوپن ہیگن کے شاپنگ مال میں کئی افراد کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ رائٹرز
کوپن ہیگن کے شاپنگ مال میں کئی افراد کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ رائٹرز

کوپن ہیگن: ڈنمارک کے دارالحکومت کوپن ہیگن کے ایک شاپنگ مال میں فائرنگ سے 3 افراد ہلاک اور 3 شدید زخمی ہوگئے۔

نامعلوم شخص کی فائرنگ سے شاپنگ مال میں افراتفری مچ گئی، اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور ایک 22سالہ ڈینیش شخص کو گرفتارکرلیا۔

پولیس چیف کے مطابق حملہ آور کا مقصد واضح نہیں تھا، شاپنگ مال سے بڑی تعداد میں ہینڈ گرنیڈ اور دیگر اسلحہ برآمد کرلیا گیا ہے۔

دوسری جانب ڈنمارک کے ایئرپورٹس اور ریلوے اسٹیشن پر ہائی الرٹ کردیا گیا ہے۔

ادھر ڈنمارک پولیس کا کہنا ہے کہ کوپن ہیگن کے شاپنگ مال میں کئی افراد کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا، اتوار کو کوپن ہیگن کے ایک شاپنگ مال میں فائرنگ کے نتیجے میں متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔

کوپن ہیگن پولیس آپریشنز یونٹ کے سربراہ پولیس انسپکٹر سورین تھامسن نے بتایا کہ مشتبہ شخص جسے حراست میں لیا گیا ہے، ایک 22 سالہ ڈینش آدمی ہے جسے فیلڈز شاپنگ مال کے قریب سے حراست میں لیا گیا ہے۔

تھامسن نے مزید کہا کہ دہشت گردی کو مسترد نہیں کیا جا سکتا، ہمارے پاس معلومات نہیں ہیں کہ ان میں کون ملوث ہیں۔

جائے وقوعہ کی تصاویر میں لوگوں کو مال سے باہر بھاگتے ہوئے دکھایا گیا ہے اور ڈنمارک کے TV2 براڈکاسٹر نے ایک شخص کی تصویر پوسٹ کی ہے جسے اسٹریچر پر رکھا جا رہا ہے۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ لوگ رو رہے تھے اور دکانوں میں چھپ گئے۔

کوپن ہیگن کی میئر سوفی ایچ اینڈرسن نے ٹویٹ کیاکہ فیلڈز میں فائرنگ کی خوفناک اطلاعات ہیں ہمیں ابھی تک اس بات کا یقین نہیں ہے کہ کتنے زخمی یا ہلاک ہوئے ہیں لیکن یہ بہت سنگین ہے۔

لوریٹس ہرمنسن Laurits Hermansen نے ڈنمارک کے براڈکاسٹر DR کو بتایا کہ وہ اپنے خاندان کے ساتھ شاپنگ مال میں کپڑے کی دکان میں تھے جب انہوں نے “تین چار دھماکے”سنے، واقعی زور دار دھماکے تھے ایسا لگتا تھا جیسے دکان کے بالکل پاس گولیاں چلائی جا رہی ہوں۔

پولیس نے کہا کہ انہیں سب سے پہلے شام 5:36 بجے فائرنگ کے بارے میں آگاہ کیا گیا، بھاری ہتھیاروں سے لیس پولیس افسران کی ایک بڑی تعداد موجود تھی،فائر ڈیپارٹمنٹ کی کئی گاڑیاں بھی مال کے باہر کھڑی تھیں۔

“فیلڈز میں شوٹنگ کے سلسلے میں ایک شخص کو گرفتار کیا گیا ہے، ہم فی الحال متعلقہ شخص کے بارے میں مزید کچھ نہیں کہہ سکتے”۔

کوپن ہیگن پولیس نے ٹویٹ کیاکہ فیلڈز میں ہماری بڑی تعداد موجودہے اور ہم تو تیشہ کر رہے ہیں۔

یہ مال کوپن ہیگن کے مضافات میں ایک سب وے لائن کے بالکل پار ہے جو شہر کے مرکز کو بین الاقوامی ہوائی اڈے سے جوڑتی ہے، فیلڈز سے ملحق ایک بڑی شاہراہ بھی چلتی ہے۔

ون ڈائریکشن بینڈ کے سابق ممبر ہیری اسٹائلز کا ایک کنسرٹ قریبی رائل ایرینا میں شام 8 بجے ہونا تھا، یہ واضح نہیں تھا کہ کنسرٹ منعقد ہوگا یا نہیں۔

شوٹنگ کے کچھ دیر بعد شاہی محل نے کہا کہ ٹور ڈی فرانس سائیکلنگ ریس سے منسلک ولی عہد شہزادہ فریڈرک کے ساتھ ایک استقبالیہ منسوخ کر دیا گیا ہے۔

شاہی محل نے مزید کہا کہ ریس کے پہلے 3مراحل اس سال ڈنمارک میں منعقد ہوئے، استقبالیہ شاہی کشتی پر منعقد ہونا تھا جو سونڈربرگ میں واقع ہے، وہ قصبہ جہاں تیسرا مرحلہ ختم ہوا تھا۔

Denmark

copenhagen

shopping mall

firing shooting