Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

انگلینڈ کے اسٹورٹ براڈ نے ٹیسٹ کرکٹ کا مہنگا ترین اوور کرادیا

جسپریت بھمرا نے اسٹورٹ براڈ کیخلاف ناقابل یقین بیٹنگ کا مظاہرہ کیا، اسٹورٹ براڈ نے ایک اوور میں مجموعی طور پر 35 رنز لٹائے، 8 گیندوں پر مشتمل اوور کرایا ، جس میں بلے سے 29 رنز بنے اور 6 رنز اضافی دیئے۔
شائع 03 جولائ 2022 08:57am
انگلش فاسٹ بولر اسٹورٹ براڈ ایک بار پھر بولنگ کرنا بھول گئے۔
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
انگلش فاسٹ بولر اسٹورٹ براڈ ایک بار پھر بولنگ کرنا بھول گئے۔ فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

لندن: برمنگھم ٹیسٹ میں انگلینڈ کے فاسٹ بولر اسٹورٹ براڈ نے ٹیسٹ تاریخ کا سب سے مہنگا ترین اوور کرادیا۔

انگلش فاسٹ بولر اسٹورٹ براڈ ایک بار پھر بولنگ کرنا بھول گئے، یوراج سنگھ کے ٹی 20 میں 6 چھکے لگانے کے بعد بھارتی فاسٹ بولر جسپریت بھمرا نے ٹیسٹ کرکٹ میں اسٹورٹ براڈ کی درگت بناڈالی۔

بھارت اور انگلینڈ کے درمیان برمنگھم میں کھیلے جارہے پانچویں ٹیسٹ میچ میں بھارتی فاسٹ بولر جسپریت بھمرا نے اسٹورٹ براڈ کیخلاف ناقابل یقین بیٹنگ کا مظاہرہ کیا۔

اسٹورٹ براڈ نے ایک اوور میں مجموعی طور پر 35 رنز لٹائے، 8 گیندوں پر مشتمل اوور کرایا ، جس میں بلے سے 29 رنز بنے اور 6 رنز اضافی دیئے، جسپریت بھمرا نے 2 چھکے، 4 چوکے لگائے اور ایک سنگل رن لیا، اس اوور میں ایک چھکا نو بال پر لگا جبکہ براڈ نے 5 وائیڈ کے رنز بھی دیے۔

جسپریت بھمرا نے بطور بیٹر ایک اوور میں سب سے زیادہ رنز کا ریکارڈ بھی بنادیا۔

اس سے قبل 2007 کے ٹی 20 ورلڈ کپ میں یوراج سنگھ نے اسٹورٹ براڈ کو ایک اوور میں 6 چھکے لگائے تھے۔

یاد رہے کہ یوراج سنگھ مختصر فارمیٹ کی کرکٹ میں ایک اوور میں 6 چھکے لگانے والے پہلے بلے باز ہیں۔

Fast Bowler

jasprit bumrah

Birmingham test

england vs india

Staurt Broad

yuvraj singh