Aaj News

اتوار, نومبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

محکمہ موسمیات کی کراچی سمیت سندھ بھر میں موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی

شہر میں 5 جولائی تک گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارشیں ہوگی، کراچی، حیدر آباد سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں اربن فلڈنگ کا بھی خدشہ ہے، بارش سے قبل گرد الود ہوائیں اور آندھی چلے گی، محکمہ موسمیات
شائع 01 جولائ 2022 11:56am
مون سون کا پہلا اسپیل کل سے اپنا اثر دکھائے گا۔
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
مون سون کا پہلا اسپیل کل سے اپنا اثر دکھائے گا۔ فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

کراچی : قائد کا موسم تبدیل ہوگیا جبکہ مطلع جزوی ابرآلود ہے،محکمہ موسمیات نے کراچی سمیت سندھ بھر میں کل سے موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی کردی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں سمندری ہوائیں مکمل طور پر بحال ہیں،25 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے جنوب مغرب سے ہوائیں چل رہی ہیں جبکہ مون سون کا پہلا اسپیل کل سے اپنا اثر دکھائے گا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ شہر میں 5 جولائی تک گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارشیں ہوگی، کراچی، حیدر آباد، ٹھٹھہ، بدین، دادو اور کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں اربن فلڈنگ کا بھی خدشہ ہے، بارش سے قبل گرد الود ہوائیں اور آندھی چلے گی۔

شہر میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ تک جانے کا امکان ہے جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔

کراچی کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا

ادھر شہر قائد کے مختلف علاقوں میں رات گئے اور صبح سویرے ہلکی بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔

نارتھ کراچی، ناظم آباد، گولیمار، صدر، سپر ہائی وے اور صفورا گوٹھ سمیت مختلف علاقوں میں پر ہلکی بارش ہوئی۔

karachi

Met Office

Rain

cloudy weather