Aaj News

ہفتہ, نومبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Awwal 1446  

حیدرآباد: دعا زہرہ کیس کی طرز کا ایک اور کیس سامنے آگیا

دوسری جانب صوبائی وزیر ترقی نسواں شہلا رضا نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے حیدرآباد میں محکمے کے افسران کو ناصر آرائیں کی قانونی معاونت کی ہدایت کی ہے
شائع 30 جون 2022 01:09pm
لڑکی کے والد ناصر آئیں نے کہا کہ میری بیٹی کو ان لوگوں نے اغوا کیا جو انسانی سودا گری کا کام کرتے ہیں: ویڈیو: اسکرین گریب
لڑکی کے والد ناصر آئیں نے کہا کہ میری بیٹی کو ان لوگوں نے اغوا کیا جو انسانی سودا گری کا کام کرتے ہیں: ویڈیو: اسکرین گریب

حیدرآباد: حیدرآباد میں دعا زہرہ کیس کی طرز کا کیس سامنے آگیا۔

حیدرآباد کے علاقے پریٹ آباد کی بارہ سالہ ام ہانی 21 مئی کو سلائی سینٹر کے لیے گھر سے نکلی اور لاپتہ ہوگئی، والد ناصر آرائیں کی مدعیت میں 22 مئی کو پنیاری تھانے میں لڑکی کی گم شدگی کی ایف آئی آر درج کرلی گئی۔

تاہم چند روز قبل 24 مئی کو ام ہانی کا نکاح نامہ سامنے آگیا ہے۔

اس حوالے سے والد ناصر آرائیں کا کہنا ہے کہ بیٹی ام ہانی نے کراچی کی عدالت میں درخواست دائر کی ہے اور ہمیں فریق بنایا گیا ہے ہم عدالت گئے تھے لیکن انصاف نہیں ملا۔

لڑکی کے والد نے کہا کہ میری بیٹی کو ان لوگوں نے اغوا کیا جو انسانی سودا گری کا کام کرتے ہیں، ہماری شادی کو 18 سال مکمل نہیں ہوئے تو بیٹی 18 سال کی کیسے ہوگئی؟، ام ہانی کی عمر تعلیمی سرٹیفکیٹ کے مطابق 12 سال ہے۔

دوسری جانب صوبائی وزیر ترقی نسواں شہلا رضا نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے حیدرآباد میں محکمے کے افسران کو ناصر آرائیں کی قانونی معاونت کی ہدایت کی ہے۔

Hyderabad

Court Marriage

Women Development Department