Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

الیکشن کمیشن نے وزیراعظم کو کہوٹہ میں ڈیم کے افتتاح سے روک دیا

ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کے لئے وزیراعظم نے ڈیم کا افتتاح منسوخ کردیا ہے جب کہ پرنسپل سیکرٹری نے اس متعلق الیکشن کمیشن کو بھی آگاہ کردیا ہے
شائع 28 جون 2022 09:47pm
اس متعلق الیکشن کمیشن کو بھی آگاہ کردیا ہے۔ فوٹو — فائل
اس متعلق الیکشن کمیشن کو بھی آگاہ کردیا ہے۔ فوٹو — فائل

لاہور: وزیراعظم شہباز شریف کو الیکشن کمیشن پنجاب نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی سے روکنے پر نوٹس بھیج دیا۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ وزیراعظم 29 جون کو کہوٹہ میں ڈیم کا افتتاح کرنے والے تھے، مذکورہ علاقہ حلقہ پی پی7 راولپنڈی کی حدود میں شامل ہے۔

الیکشن کمیشن نے کہا کہ ضمنی انتخاب والے حلقے میں عوامی عہدیداران کا دورہ کرنا خلاف ورزی ہے، حلقوں میں ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کرنا بھی ضابطہ اخلاق کےخلاف ہے۔

ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر پی پی 7 نے وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری سے رابطہ کیا، ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کے لئے وزیراعظم نے ڈیم کا افتتاح منسوخ کردیا ہے جب کہ پرنسپل سیکرٹری نے اس متعلق الیکشن کمیشن کو بھی آگاہ کردیا ہے۔

rawalpindi

Shehbaz Sharif

Eelection Commision

by-election