Aaj News

پیر, نومبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Awwal 1446  

اردن میں کلورین ٹینک سے گیس لیک، 10 افراد ہلاک

اردن کی بندرگاہ عقبہ میں ایک سٹوریج ٹینک 25 ٹن کلورین گیس سے بھری ہوئی تھی جو کہ مشرقی افریقہ کے ملک جبوتی برآمد کی جارہی تھی
شائع 28 جون 2022 12:39am
حکام کے مطابق برآمد کے وقت ٹینگ کے گرنے سے گیس لیک ہوئی۔ تصویر: سکرین گریب
حکام کے مطابق برآمد کے وقت ٹینگ کے گرنے سے گیس لیک ہوئی۔ تصویر: سکرین گریب

اردن میں ایک ٹینگ سے کلورین گیس کے لیک ہونے کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک اور 251 زخمی ہوگئے ہیں۔

متعلقہ افراد اور سرکاری میڈیا کا پیر کو کہنا تھا کہ اردن کی بندرگاہ عقبہ میں ایک سٹوریج ٹینک 25 ٹن کلورین گیس سے بھری ہوئی تھی جو کہ مشرقی افریقہ کے ملک جبوتی برآمد کی جارہی تھی۔

تاہم حکام کے مطابق برآمد کے وقت ٹینگ کے گرنے سے گیس لیک ہوئی۔ حکام نے شہریوں نے گھروں میں رہنے اور کھڑکیاں بند رکھنے کی ہدایت کی ہے۔

سوشل میڈیا پر پوسٹ ہونے والی ایک ویڈیو میں ٹیک کو گرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، جس کے بعد پیلے رنگ کی گیس بھی ہوا میں پھیلنا شروع ہوئی۔

ویڈیو میں لوگوں کو بھاگتے ہوئے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

سول ڈیفنس سروس نے اپنے فیس بک پیج پر لکھا ہے کہ مخصوص ٹیمیں اب بھی گیس لیک سے نمٹ رہی ہیں۔

سرکاری ٹی وی کے مطابق عقبہ میں انخلا کے لیے طیارے بھیجے جا رہے تھے۔

Jordan

chlorine gas

Aqaba