Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

سکھر: پولنگ اسٹیشن پر فائرنگ، ایک شخص جاں بحق، 12 افراد زخمی

پولنگ اسٹیشن اللہ جڑیو جاگیرانی پر فائرنگ کے واقعے کے بعد انتخابات کا عمل ملتوی کردیا گیا ہے۔
شائع 26 جون 2022 04:58pm

سکھر: سکھر کے علاقے دبر میں بلدیاتی انتخابات کے دوران پولنگ اسٹیشن پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 12 افراد زخمی ہوگئے۔

پولنگ اسٹیشن اللہ جڑیو جاگیرانی پر فائرنگ کے واقعے کے بعد انتخابات کا عمل ملتوی کردیا گیا ہے۔

اس حوالے سے ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر نے انتخابات ملتوی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

پولنگ اسٹیشن پر سیاسی پارٹیوں کے ایک گروپ کے حملے کے بعد ایک شخص ہلاک اور کم از کم 12 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

صوبہ سندھ کے 14 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کے لیے پولنگ کا عمل جاری ہے، کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کیلئے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

سکھر، لاڑکانہ، شہید بینظیر آباد، میرپورخاص، جیکب آباد، قمبر شہدادکوٹ، شکارپور، خیرپور، نوشہرو فیروز، سانگھڑ، کشمور، کندھ کوٹ، گھوٹکی اور ٹہاڑ پارک سمیت 14 اضلاع میں پولنگ صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک بلا تعطل جاری رہے گی۔

Sukkur

Polling Station

Sukkur District

LG Elections