Aaj News

ہفتہ, نومبر 02, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

سندھ میں بلدیاتی انتخابات کا پہلا مرحلہ کل 26 جون کو ہوگا

اتوار (کل) کے روز گھوٹکی، سکھر، خیرپور، جیکب آباد میں پولنگ ہوگی، لاڑکانہ، شکارپور، نوشہروفیروز، شہید بینظیرآباد میں بھی پولنگ ہوگی
اپ ڈیٹ 25 جون 2022 05:57pm
بلدیاتی انتخابات میں ووٹ کاسٹ کیا جا رہا ہے: فوٹو اے ایف پی/فائل
بلدیاتی انتخابات میں ووٹ کاسٹ کیا جا رہا ہے: فوٹو اے ایف پی/فائل

اسلام آباد: سندھ میں بلدیاتی انتخابات کا پہلا مرحلہ کل 26 جون کو ہوگا۔

سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے 14 اضلاع میں تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں، پولنگ مٹیریل،بیلٹ پیپرز، پولنگ بیگز آج پہنچائیں جا رہے ہیں۔

بلدیاتی انتخابات کیلئے ریٹرننگ افسران کے دفترسے پولنگ مٹیریل کی تقسیم ہورہی ہے ، سیکیورٹی کے تمام انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔

اتوار(کل) کے روز گھوٹکی، سکھر، خیرپور، جیکب آباد میں پولنگ ہوگی، لاڑکانہ، شکارپور، نوشہروفیروز، شہید بینظیرآباد میں بھی پولنگ ہوگی۔

جبکہ میرپورخاص، عمرکوٹ اور تھرپارکرمیں بھی پولنگ اتوارکو ہوگی۔

دوسری جانب سندھ بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کا آغاز 24 جولائی کوہوگا، دوسرے مرحلے میں کراچی، حیدرآباد اور ٹھٹہ میں پولنگ ہوگی۔

Larkana

NawabShah

Sukkur

Sindh Local Government Election

Sukkur District

MirpurKhas