Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

امریکا کا یوکرین اور ترکی کے درمیان تجارتی معاہدے کا خیرمقدم

ہم اناج کو سمندر کے ذریعے منتقل کرنے کی کوشش کررہے ہیں کیونکہ بحیرہ اسود میں ناکہ بندی ہے، ترجمان امریکی قومی سلامتی جان کربی
شائع 24 جون 2022 09:22am
امریکا یوکرین سے اناج خریدنے کے معاہدے پر ترکی کا خیرمقدم کرتا ہے۔
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بی بی سی
امریکا یوکرین سے اناج خریدنے کے معاہدے پر ترکی کا خیرمقدم کرتا ہے۔ فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بی بی سی

واشنگٹن : امریکا نے یوکرین اور ترکی کے درمیان تجارتی معاہدے کا خیرمقدم کیا ہے۔

امریکی قومی سلامتی کے ترجمان جان کربی نے کہا کہ امریکا یوکرین سے اناج خریدنے کے معاہدے پر ترکی کا خیرمقدم کرتا ہے، امریکا اتحادیوں اور شراکت داروں کے ساتھ مل کر یوکرین سے اناج حاصل کرنے کیلئے کام کررہا ہے۔

جان کربی نے مزید کہا کہ ہم اناج کو سمندر کے ذریعے منتقل کرنے کی کوشش کررہے ہیں کیونکہ بحیرہ اسود میں ناکہ بندی ہے۔

Turkey

Washington

America

Ukraine

John Kirby

Trade agreement

US National Security Spokesman