Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

کراچی میں آج تیز بارش کا امکان نہیں البتہ ہلکی بارش ہوسکتی ہے: محکمہ موسمیات

شہر میں شہر قائد کا موسم آج بھی گرم ہے،سمندری ہوائیں معطل ہیں جبکہ درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک جائے گا،محکمہ موسمیات
شائع 23 جون 2022 12:03pm
کراچی میں یکم جولائی سے مون سون کی بارشوں  کا باقائدہ آغاز ہوگا۔
کراچی میں یکم جولائی سے مون سون کی بارشوں کا باقائدہ آغاز ہوگا۔

کراچی : محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کراچی میں آج تیز بارش کا کوئی امکان نہیں البتہ شمال مغرب بننے والے سسٹم کے باعث ہلکی بارش ہوگی، کراچی میں یکم جولائی سے مون سون کی بارشوں کا باقائدہ آغاز ہوگا۔

شہر قائد میں موسم صبح سے ہی گرم ہے، مطلع جزوی ابرآلود ہے، سمندری ہوائیں بند ہیں جبکہ شمال مغرب سے ہوائیں چل رہی ہیں، سہ پہر تک سمندری ہوائیں بحال ہوں گی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں آج موسم گرم رہے گا، درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ جائے گا۔

چیف میٹرولوجسٹ ڈاکٹر سردار سرفراز کے مطابق آج شہر میں تیز بارش کا کوئی امکان نہیں البتہ گرم موسم اور حبس کے باعث شمال مغرب میں مقامی سسٹم بن سکتا ہےجس سے ہلکی بارش ہوسکتی ہے ۔

محکمہ موسمیات کا مزید کہنا ہے کہ کرچی میں مون سون کی بارشوں کا باقائدہ اسپیل یکم جولائی سے انٹری دے گا۔

karachi

Met Office

Karachi Rain

rainfall