Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی میں پری مون سون کے پہلے اسپیل میں کہاں کتنی بارش ہوئی؟

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اب تک سب سے کم بارش مسرور بیس اور اورنگی ٹاؤن میں 0.2 ملی میٹر ریکارڈ ہوئی
شائع 22 جون 2022 09:45pm
اولڈ ایئر پورٹ میں 15 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ فوٹو — فائل
اولڈ ایئر پورٹ میں 15 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ فوٹو — فائل

کراچی کے مختلف علاقوں تیز ہواؤں کے ساتھ کالے بادلوں نے راج کیا ہے۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق سب سے زیادہ بارش نارتھ ناظم آباد میں 38 ملی میٹر کے ساتھ ریکارڈ کی گئی جب کہ جناح ٹرمینل میں 22 اور اولڈ ایئر پورٹ میں 15 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

اس کے علاوہ فیصل بیس میں 8 ملی میٹر، قائد آباد میں 6، یونیورسٹی روڈ میں 5.8 اور جامعتہ الرشید میں 4.3 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی جب کہ سعدی ٹاؤن 2.7 ملی میٹر بارش ہوئی۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اب تک سب سے کم بارش مسرور بیس اور اورنگی ٹاؤن میں 0.2 ملی میٹر ریکارڈ ہوئی۔

رپورٹ کے مطابق شہر میں بارش سے قبل آندھی کے دوران چلنے والی ہوا 84 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلی ہے۔

بارش سے شہر کے مختلف علاقوں میں ٹریفک کے مختلف حادثات رونما ہوچکے ہیں جب کہ سڑکیں تالاب کے مناظر پیش کر رہی ہیں۔

دوسری جانب محکمہ صحت سندھ نے بارش کے پیش نظر شہر کے تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی ہے اور انتظامیہ کو مختلف حادثات میں زخمی افراد کو فوری طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

Karachi Rain

Moonsoon