Aaj News

پیر, نومبر 04, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

پاکستان کے سابق کرکٹر ظہیر عباس طبعیت بگڑنے پر آئی سی یو منتقل

ظہیر عباس کو 3 دن قبل اسپتال میں داخل کیا گیا تھا اور وہ اب آکسیجن پر ہیں جبکہ ظہیر عباس نے آج اشاروں کی مدد سے بیٹی سے سلام دعا کی، ذرائع
شائع 22 جون 2022 08:36am
ظہیر عباس لندن جاتے ہوئے دبئی میں قیام کے دوران کورونا میں مبتلا ہوئے تھے۔

لاہور:پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ظہیرعباس کوطبعیت بگڑنے پر لندن کے ایک اسپتال کے انتہائی نگہداشت یونٹ (آئی سی یو) میں شفٹ کردیا گیا، انہیں نمونیا ہوا ہے۔

خاندانی ذرائع کا کہنا تھا کہ ظہیر عباس کو 3 دن قبل اسپتال میں داخل کیا گیا تھا اور وہ اب آکسیجن پر ہیں جبکہ ظہیر عباس نے آج اشاروں کی مدد سے بیٹی سے سلام دعا کی۔

سابق کپتان کے اہلِ خانہ نے ‘ایشین بریڈمین’ کی صحت یابی کیلئے مداحوں سے دعاؤں کی درخواست کی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ ظہیر عباس لندن جاتے ہوئے دبئی میں قیام کے دوران کورونا میں مبتلا ہوئے تھے۔

ظہیر عباس ڈائلیسز پر ہیں اور کمزوری محسوس کر رہے ہیں جبکہ ڈاکٹروں نے ان سے ملاقات پر پابندی لگا رکھی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ ظہیر عباس کو لندن پہنچنے کے بعد نمونیا ہوا اور پھر گردوں کی تکلیف ہوئی۔

ظہیر عباس قومی ٹیم کے کپتان اور آئی سی سی کے صدر کے فرائض بھی انجام دے چکے ہے، وہ آئی سی سی اور پی سی بی ہال آف فیم کا بھی حصہ ہیں۔

خیال رہے کہ 74سالہ ظہیر عباس نے اپنے کیریئر میں 78 ٹیسٹ اور 62 ون ڈے میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی، اس دوران انہوں نے کئی یادگار اننگز کھیلیں۔

ظہیر عباس فرسٹ کلاس کرکٹ میں 108 سنچریاں بنانے والے واحد ایشین کھلاڑی ہیں۔

london

Asian Bradman

Pakistan Former Crickter

Zaheer Abbas

Hospitalized