Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

بلدیاتی انتخابات: امن امان پر کوئی سمجھوتا نہیں کروں گا: وزیراعلیٰ سندھ

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کے موقعے پر امن امان پر کوئی سمجھوتا نہیں کروں...
شائع 21 جون 2022 12:57pm
Photo: FILE
Photo: FILE

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کے موقعے پر امن امان پر کوئی سمجھوتا نہیں کروں گا۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرصدارت بلدیاتی انتخابات میں امن امان سے متعلق اجلاس ہوا، وزیراعلی نے کہا میرپورخاص، شہید بینظیر آباد، سکھر، لاڑکانہ میں 26 جون کو بلدیاتی انتخاب ہونے جارہے ہیں، اس حوالے سے امن امان پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرونگا۔

اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ پولیس ایسا پلان بنائے تاکہ کوئی شدت پسند پولنگ کے پاس نہ آسکے ، 4 ڈویژنوں کے 14 اضلاع میں 8724 پولنگ اسٹیشنز قائم ہونگے۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ پولنگ والے دن اسلحہ پر مکمل پابندی ہوگی، اسلحہ کی نمائش پردفعہ 144 لگاکر پابندی لگائی جائے۔

وزیراعلیٰ نے کمشنرز کو تمام سیاسی پارٹیز کو اعتماد میں لینے کی بھی ہدایت کردی۔

CM Sindh

Murad Ali Shah

PPP

local government elections