Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کورونا وائرس کے نصف سے زیادہ کیسز سندھ سے رپورٹ ہوئے: این آئی ایچ

نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ (این آئی ایچ) کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں نصف سے زیادہ لوگوں میں کورونا...
شائع 21 جون 2022 12:37pm
Photo: AFP/File
Photo: AFP/File

اسلام آباد : نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ (این آئی ایچ) کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں نصف سے زیادہ لوگوں میں کورونا کے مثبت کیسز کی تعداد سندھ سے ہیں، کیونکہ صوبے میں کل 113 میں سے 61 کیسز ریکارڈ کیے گئے۔

اسلام آباد میں پیر کے روز کورونا سے کم از کم ایک مریض کی موت ہوئی۔

جبکہ 16 جون کے بعد سے کورونا کے مثبتیت کی شرح میں اضافہ بھی ریکارڈ کیا گیا جس کا تناسب ایک فیصد کے نشان کو عبور کر گیا۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اعداد و شمار کے مطابق سندھ پچھلے کچھ دنوں میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا صوبہ ہے جس کے بعد پنجاب اور اسلام آباد بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں۔

اتوار کو رپورٹ ہونے والے 171 کیسز میں سے 122 افراد کا تعلق سندھ سے ہے۔

این آئی ایچ نے منگل کو ٹویٹ کیا کہ کم از کم 85 فیصد آبادی کو وبائی مرض کے خلاف مکمل طور پر ویکسین لگائی گئی ہے۔

صحت

COVID19

NIH