وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ، 7 نکاتی ایجنڈا جاری
اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا ،جس کا 7نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا۔
وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں 7نکاتی ایجنڈا پر غور ہو گا ، سکوک بانڈز قانونی رکاوٹ کے بغیر اداروں کے عوض جاری ہوں گے۔
کابینہ اجلاس میں ملکی اور بین الاقوامی سکوک بانڈ کے اجراء کی منظوری ایجنڈا میں شامل ہے۔
وفاقی کابینہ کو جی ایس پی پلس اسٹیٹس سے متعلق بریفنگ دی جائے گی جبکہ ٹریڈ آرگنایزیشن ایکٹ کے تحت اپیل پر کابینہ کو بریفنگ دی جائے گی اس کے علاوہ مختلف امور پر ویزہ پالیسی میں تبدیلی سے متعلق معاملہ بھی ایجنڈے میں شامل ہےاور کورونا سے بچاؤ کے انجکشن ریمیڈیسور کی قیمت میں کمی کا ایجنڈا بھی شامل ہے۔
وفاقی کابینہ اجلاس میں اقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق ہوگی جبکہ کابینہ لاہور ، ملتان ، فیصل آباد ، اسلام آباد ، پشاور، کوئٹہ ، کراچی ، سکھر ائیر پورٹس پر انسداد منی لانڈرنگ پولیس اسٹیشن بنانے کی منظوری بھی دے گی۔
Comments are closed on this story.