کراچی میں ہونے والی بارش بوندا باندی میں بدل گئی
کراچی میں ہونے والی بارش بوندا باندی میں بدل گئی، محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں فی الوقت بارش کا کوئی امکان نہیں ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج اور کل کراچی میں گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے جبکہ پری مون سون میں بارش کا امکان نہیں ،رات اور شام کے اوقات میں بوندا باندی ہوسکتی ہے ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 اور کل 38ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے ۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پری مون سون بارشوں کا سلسلہ باقاعدہ جولائی سے شروع ہوسکتا ہے ۔
کراچی میں آج شام سے تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان
اس سے قبل محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ شہر قائد میں آج شام سے تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوگی جبکہ بارش کا سلسلہ بدھ تک جاری رہے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق حیدرآباد، جامشورو، سکھر، لاڑکانہ، کشمور، شکارپور، جیکب آباد، نواب شاہ اور دادو میں بھی بارش کا امکان ہے۔
چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کہتے ہیں کہ اربن فلڈنگ کا خدشہ نہیں ہے، عوام نے ممکنہ بارش پر خوشی کا اظہار کیا لیکن ساتھ ہی انتظامیہ پر ناقص کارکردگی پر سوال اٹھا دیئے۔
Comments are closed on this story.