Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ایام حج میں غلاف کعبہ کو تین میٹر اوپر اٹھا کر سفید سوتی کپڑے سے ڈھک دیا

حرمین شریفین انتظامیہ کے سربراہ امام کعبہ ڈاکٹرعبدالرحمن السدیس کی موجودگی میں یہ عمل انجام دیا
شائع 20 جون 2022 02:32pm
تصویر روئٹرز
تصویر روئٹرز

مکہ: ایام حج میں حسب روایت غلاف کعبہ کو تین میٹر اوپر اٹھا کر نیچے کی جگہ کو سفید سوتی کپڑے سے ڈھک دیا گیا۔

مکہ مکرمہ میں حرمین شریفین انتظامیہ کے سربراہ امام کعبہ ڈاکٹرعبدالرحمن السدیس کی موجودگی میں کسوہ فیکٹری کے 50 ماہرین نے غلاف کعبہ کو زمین سے تین میٹر بلند کرنے اور نیچے کی جگہ کو سفید سوتی کپڑے سے ڈھکنے کے عمل میں حصہ لیا۔

غلاف کعبہ کو ایام حج کے دوران لوگوں کے ہجوم کے باعث اسے پھٹنے سے بچانے کے لئے اوپر کر دیا جاتا ہے۔

خیال رہے کہ کورونا کی وجہ سے گزشتہ دو سالوں سے یہ رسم ادا نہیں ہوسکی تھی۔

Saudi Arabia

Hajj 2022

Makkah Mukarma