Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

صدر مملکت عارف علوی نے الیکشن ترمیمی بل بغیر دستخط کے واپس کر دیا

صدر مملکت عارف علوی نے الیکشن ترمیمی بل پر پھر دستخط نہیں کئے اوربل بغیر دستخط کے واپس کر دیا۔
شائع 19 جون 2022 03:49pm
صدر عارف علوی نے الیکشن ترمیمی بل پر پھر دستخط نہیں کئے۔
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
صدر عارف علوی نے الیکشن ترمیمی بل پر پھر دستخط نہیں کئے۔ فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے الیکشن ترمیمی بل بغیر دستخط کے واپس کر دیا ۔

تفصیلات کے مطابق صدر مملکت عارف علوی نے الیکشن ترمیمی بل پر پھر دستخط نہیں کئے اوربل بغیر دستخط کے واپس کر دیا۔

صدر عارف علوی نے کہا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور اوورسیز پاکستانیوں کے ووٹنگ کے معاملے سے ایک دہائی سے زیادہ عرصے سے منسلک ہوں، تمام حکومتوں، پارلیمنٹ اور سپریم کورٹ میں اِس معاملے کی پیروی کرتا رہا ہوں۔

صدر مملکت نے کہا کہ آئین کی پاسداری کرتا رہا ہوں، ادراک ہے کہ آئین پاکستان اس بل پر دستخط نہ کرنے کے باوجود اسے قانون کی شکل دے دے گا، بحیثیت صدر پاکستان مجلس شوریٰ کے منظور کردہ بل پر دستخط نہ کرنامیرے لئے ذاتی طور پر تکلیف دہ امر ہے۔

عارف علوی کا کہنا تھا کہ آئندہ نسلوں کیلئے اپنے دلائل اور خیالات قلم بند کرنا چاہتا ہوں، مجوزہ قوانین کی نوعیت رجعت پسندانہ ہے۔

صدر مملکت عارف علوی نے مزید کہا کہ ٹیکنالوجی کااستعمال انتخابی عمل میں شفافیت لانے میں مدگار ثابت ہوگا، ٹیکنالوجی ہمارے اب تک کے ادھورے خواب کو پورا کر سکتی ہے، چاہتا ہوں کہ پاکستان مستقبل میں تیزی سے کامیابی کی طرف بڑھے۔

اسلام آباد

Arif Alvi

President of Pakistan

Election Amendment Bill

signature