Aaj News

اتوار, جنوری 05, 2025  
04 Rajab 1446  

مظفرآباد کی سینٹرل جیل میں قیدیوں کا پولیس پر حملہ

قیدیوں سے موبائل فون، گیس سیلنڈر سمیت دیگر خطرناک سازو سامان بر آمد کیا گیا ہے۔
شائع 18 جون 2022 05:15pm
لیبارٹری ٹیسٹ کروائے جائیں گے۔ فوٹو — فائل
لیبارٹری ٹیسٹ کروائے جائیں گے۔ فوٹو — فائل
Muzaffarabad ki central jail mein qaidion ka police par hamla | Aaj Updates

آزاد کشمیر کے شہر مظفر آباد کی سینٹرل جیل میں قیدیوں نے پولیس پر حملہ کردیا۔

سینٹرل جیل مظفرآباد میں قیدیوں اور حوالاتیوں کے ایک گروہ کی جانب سے مبینہ منشیات کے استعمال اور دیگر جرائم کی روک تھام کیلئے پولیس انتظامیہ کی جانب سے سرچ آپریشن شروع ہوتے ہی قیدیوں نے ہنگامہ آرائی شروع کردی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ قیدیوں نے آگ لگانے کے علاوہ جیل سے فرار ہونے کی کوشش کرنے کی اطلاع ملتے ہی کمشنر مظفرآباد ڈویژن مسعود الرحمان سمیت اعلیٰ پولیس افسران نے موقع پر پہنچ کر سرچ آپریشن مکمل کرلیا جہاں قیدیوں سے موبائل فون، گیس سیلنڈر سمیت دیگر خطرناک سازو سامان بر آمد کیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق آپریشن کے دوران قیدیوں نے جیل میں آگ لگا کر سامان جلایا تھا تاہم جلی ہوئی اشیا کے نمونے حاصل کر لیے ہیں جن کے لیبارٹری ٹیسٹ کروائے جائیں گے۔

آئی جی پی نے معاملے کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ آپریشن کے دوران قیدیوں کی مزاحمت سے چھ پولیس اہلکار زخمی ہیں جبکہ چند قیدی بھی زخمی ہوئے۔

azad kashmir

police

drugs