Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

این اے 240: لانڈھی میدان جنگ بن گیا، ایک شخص جاں بحق، کئی کارکنان زخمی

فائرنگ ایک سیاسی جماعت کی ریلی آنے کے بعد کی گئی ہے جب کہ نامعلوم افراد کی جانب سے دکانیں اور کاروباری مراکز بھی بند کرا دیئے گئے
شائع 16 جون 2022 06:34pm
رینجرز کی بڑی تعداد جائے وقعہ پہنچ چکی ہے۔ فوٹو — اسکرین گریبھ
رینجرز کی بڑی تعداد جائے وقعہ پہنچ چکی ہے۔ فوٹو — اسکرین گریبھ
Landhi maidan e jung ban gaya kai karkunan zakhmi | Aaj Updates

کراچی میں جاری قومی اسمبلی کی نشست این اے 240 پر ضمنی انتخابات کے دوران مدِ مقابل سیاسی جماعتوں کے کارکنان ایک دوسرے کے آمنے سامنے آگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے لانڈھی نمبر 6 میں این اے 240 پر ضمنی انتخابات کے دوران پر تشدد واقعات رونما ہوئے ہیں جس کے نتیجے میں سیف الدین نامی ایک شخس جاں بحق جب کہ کچھ سیاسی کارکن زخمی ہوگئے۔

متحدہ قومی موومنٹ ( ایم کیوایم) سمیت پاک سرزمین پارٹی (پی ایس پی) اور تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) نے اپنے کارکنوں پر تشدد، کیمپوں کو اکھاڑنے اور کارکنوں کو ہراساں کرنے کے الزامات لگائے ہیں جب کہ پی ایس پی نے لانڈھی 6 نمبر پت احتجاجی دھرنا بھی دے دیاجس کے بعد پولیس اور رینجرز کی بڑی تعداد جائے وقعہ پہنچ چکی ہے۔

فائرنگ ایک سیاسی جماعت کی ریلی آنے کے بعد کی گئی ہے جب کہ نامعلوم افراد کی جانب سے دکانیں اور کاروباری مراکز بھی بند کرا دیئے گئے ہیں۔ دوسری جانب ایدھی ترجمان کا کہنا ہے کہ ایدھی ایمبولینس پر بھی فائرنگ کی گئی ہے۔

وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) اور سینئر رہنما ایم کیو ایم پاکستان امین الحق کا کہنا ہے کہ ایک مخصوص سیاسی جماعت نے ہمارے کیمپوں پر حملہ کیا ہے جس کے باعث ہامرے کئی کارکنان زخمی ہوچکے ہیں۔

ادھر پی ایس پی ترجمان نے بتایا کہ ضمنی انتخابات میں فائرنگ سے پارٹی رہنما افتخار عالم بھی زخمی ہوگئے ہیں۔

karachi

MQM

PSP

by elections