Aaj News

منگل, دسمبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Akhirah 1446  

باغ آزاد کشمیر میں شدید پانی کی قلت، علاقہ مکین ایک قدرتی جشمہ پر منحصر

آزاد کشمیر کے شہر باغ کے دیہی علاقے کے عوام جدید دور میں بھی پتھر کے زمانے جیسی زندگی بسر کر رہے ہیں۔ پہاڑوں،...
شائع 16 جون 2022 04:56pm
بزرگ بھی آب کے منتظر ہوتے ہیں۔ فوٹو — فائل
بزرگ بھی آب کے منتظر ہوتے ہیں۔ فوٹو — فائل

آزاد کشمیر کے شہر باغ کے دیہی علاقے کے عوام جدید دور میں بھی پتھر کے زمانے جیسی زندگی بسر کر رہے ہیں۔

پہاڑوں، خوبصورت وادیوں اور چشموں کی سرزمین باغ آج خشک سالی کا شکار ہوگیا ہے جہاں متعدد چشمے خشک ہوچکے جس کے باعث منگ بجری کے مکین دن نہیں بلکہ رات میں بھی چشموں کے گرد خواتین کے ساتھ بزرگ بھی آب کے منتظر ہوتے ہیں۔

شہر میں تمام چشمے خشک ہوگئے جب کہ عوام صرف ایک قدرتی چشمہ پر منحصر ہے۔ پانی کی شدید قلت کا شکار علاقوں مکین باران رحمت کی دعا کے ساتھ صاحب اقتدار سے بھی نوٹس لینے کا مطالبہ کررہے ہیں۔

azad kashmir

water shortage