Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

کراچی کے حلقہ این اے 240 میں ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ کا عمل جاری

پولنگ بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہے گی جبکہ حلقے میں 5 لاکھ 29 ہزار 855 ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔
اپ ڈیٹ 16 جون 2022 04:01pm
قومی اسمبلی کی نشست این اے 240 پرضمنی انتخاب کیلئے پولنگ صبح 8 بجے شروع ہوئی۔
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
قومی اسمبلی کی نشست این اے 240 پرضمنی انتخاب کیلئے پولنگ صبح 8 بجے شروع ہوئی۔ فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

کراچی میں کورنگی کے حلقہ این اے 240 میں ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ کا عمل جاری ہے، جو شام 5 بجے تک جاری رہے گا جبکہ سیکیورٹی ہائی الرٹ ہے۔

کراچی کے علاقے کورنگی میں قومی اسمبلی کی نشست این اے 240 میں ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ صبح 8 بجے شروع ہوئی، جو بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔

فوٹو: الیکشن کمیشن آف پاکستان
فوٹو: الیکشن کمیشن آف پاکستان

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیوایم)، پاکستان پیپلزپارٹی(پی پی پی )، تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی)اور پاک سر زمین پارٹی (پی ایس پی) سمیت18آزادامیدوارمیدان میں ہیں جبکہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)اور جماعت اسلامی نے الیکشن میں حصہ نہیں لیا۔

حلقے میں 5 لاکھ 29 ہزار 855 ووٹرزاپناحق رائے دہی استعمال کریں گے، مرد ووٹرز کی تعداد 2 لاکھ 94 ہزار 385 جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد 2 لاکھ 35 ہزار 470 ہیں۔

پولنگ کیلئے 309 پولنگ اسٹیشنز اور 1236 پولنگ بوتھ بنائے گئے ہیں، 203 پولنگ اسٹیشنوں کو انتہائی حساس اور 106 کو حساس قرار دیا گیا ہے۔

پولنگ اسٹیشنزکےباہرپولیس تعینات جبکہ رینجرز حلقے میں کوئیک رسپانس فورس کے تحت موجودرہے گی۔

این اے 240 ضمنی انتخاب: لانڈھی نمبرساڑھے 5 میں صورتحال خراب

کراچی میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 240میں ضمنی انتخاب کے معاملے پر لانڈھی نمبرساڑھے5 میں صورتحال خراب ہونے لگی۔

پی ایس پی کارکنان نے دیگرپارٹیوں پربوگس ووٹ ڈالنےکاالزام لگاتےہوئے نعرے بازی کی جبکہ پولیس خاموش تماشائی بنی رہی۔

پولنگ بوتھ باکس بھی نیچے پھنک دیئے گئے جبکہ بوتھ نمبر 71 میں پولنگ کا عمل بند ہوگیا۔

نشست کیسے خالی ہوئی تھی؟

یاد رہے عام انتخابات 2018 میں ایم کیو ایم کے اقبال محمد علی خان 61 ہزار 165 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے تھے، ان کے انتقال کے باعث یہ نشست خالی ہوئی تھی۔

ایم کیو ایم پاکستان کے رکن قومی اسمبلی اقبال محمد علی خان کچھ عرصہ سے عارضہ قلب میں مبتلا تھے، جس کے باعث طبیعت بگڑنے پرانتقال کرگئے۔

خیال رہے کہ اقبال محمد علی خان پہلی بار 1987 کے بلدیاتی انتخابات میں ایم کیو ایم کے ٹکٹ پر گلشن اقبال سے کونسلر منتخب ہوئے تھے۔

2013 کے عام انتخابات میں یہ نسشت کس نام رہی؟

اس سے قبل 2013 کے عام انتخابات میں کراچی کے حلقہ این اے 240 میں متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی جانب سے سہیل منصور خواجہ 87805 ووٹ حاصل کرکے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔

دوسرے نمبر پر پاکستان تحریک انصاف کی ناز بلوچ تھیں، جنہوں نے 21096 ووٹ حاصل کیے جبکہ الیکشن میں مختلف سیاسی جماعتوں کے 14 امیدواروں اور آزاد امیدواروں نے حصہ لیا تھا۔

karachi

National Assembly

Polling

korangi

by elections

NA 240