Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Akhirah 1446  

عامر لیاقت حسین کا مداح، جنازے میں شرکت کیلئے 150 کلومیٹر کا سفر طے کرکے آگیا

نواجون اس وقت تک واپس جانے سے انکار کر دیا جب تک کہ وہ اپنی پسندیدہ شخصیت عامر لیاقت حسین کے جنازے میں شرکت نہ کرلے
شائع 11 جون 2022 01:10pm
عبداللہ شاہ غازی کے مزار پر عامر لیاقت کے جنازے میں جذباتی مداح کی گفتگو، تصویر: حارث خان
عبداللہ شاہ غازی کے مزار پر عامر لیاقت کے جنازے میں جذباتی مداح کی گفتگو، تصویر: حارث خان

کراچی: معروف میزبان ڈاکٹرعامر لیاقت حسین کے جنازے میں تقریباً 150 کلومیٹر کا سفر طے کر کے آنے والے نوجوان نے آخری رسومات میں شرکت کیے بغیر جانے سے انکار کردیا۔

آج نیوز کے مطابق نوجوان اپنے آبائی شہر حیدرآباد سے کراچی کے لیے تقریباً 150 کلومیٹر کا سفر طے کر کے آیا تھا۔

نواجون اس وقت تک واپس جانے سے انکار کر دیا جب تک کہ وہ اپنی پسندیدہ شخصیت عامر لیاقت حسین کے جنازے میں شرکت نہ کرلے، جو ایک روز قبل انتقال کر گئے تھے۔

علاوہ ازیں عامرلیاقت کی تدفین کراچی میں عبداللہ شاہ غازی کے مزار کے احاطے میں نماز جمعہ کے بعد ہوئی جبکہ پوسٹ مارٹم پر اہل خانہ اور پولیس کے درمیان تعطل کے بعد اس میں تاخیر ہوئی۔

تاہم عامرلیاقت کی نماز جنازہ عصر کی نماز کے بعد ادا کرنے کےبعد عبداللہ شاہ غازی کے مزار کے احاطے میں سپرد خاک کر دیا۔