Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سعودی عرب کی افغانستان انسانی ٹرسٹ فنڈ کیلئے تین کروڑ ڈالر کی امداد

دوسری جانب او آئی سی نے بھی رکن ممالک سے اپیل کی ہے کہ وہ افغانستان کے لئے اسلامی ترقیاتی بینک کے قائم کردہ فنڈ میں حصہ ڈالیں
شائع 09 جون 2022 09:55pm
مشکلات کو دور کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔ فوٹو — العربیہ
مشکلات کو دور کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔ فوٹو — العربیہ

سعودی عرب نے افغانستان انسانی ٹرسٹ فنڈ کے لئے تین کروڑ ڈالر کی گرانٹ مہیا کی ہے۔

سعودی حکام کا کہنا ہے کہ تین کروڑ ڈالر کی مالی امداد کا مقصد افغانستان کے عوام کے مصائب کو کم کرنے، انسانی صورت حال کو مزید ابتر ہونے سے بچانے اور کسی بھی ممکنہ معاشی تباہی میں معاونت مہیا کرنا ہے۔

حکام نے کہا کہ اگر افغانستان دیوالیہ ہوتا ہے تو یہ ممکنہ طور پر علاقائی اور بین الاقوامی استحکام اور امن پر اثر انداز ہوسکتا ہے۔

دوسری جانب اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے سیکریٹری جنرل نے بھی رکن ممالک سے اپیل کی ہے کہ وہ افغانستان کے لئے اسلامی ترقیاتی بینک کے قائم کردہ فنڈ میں حصہ ڈالیں اور افغانستان کی عوام کی مشکلات کو دور کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔

Saudi Arabia

Afghan crisis