Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیراعظم کی مختلف سیکٹرز میں سرمایہ کاری بڑھانے کیلئے ٹاسک فورس بنانے کی ہدایت

حکومت نے ملک میں سرمایہ کاری بڑھانے کیلئے بڑا اقدام اٹھالیا، وزیراعظم شہباز شریف نے برآمدی صنعتوں کے خام مال پر تمام ٹیکس ختم کرنے کی ہدایت کردی۔
اپ ڈیٹ 08 جون 2022 04:36pm

اسلام آباد: وزیرِاعظم شہباز شریف نے مختلف سیکٹرز میں سرمایہ کاری بڑھانے کیلئے ٹاسک فورس بنانے کی ہدایت کردی۔

حکومت نے ملک میں سرمایہ کاری بڑھانے کیلئے بڑا اقدام اٹھالیا، وزیراعظم شہباز شریف نے برآمدی صنعتوں کے خام مال پر تمام ٹیکس ختم کرنے کی ہدایت کردی۔

وزیراعظم نے مختلف سیکٹرز میں سرمایہ کاری بڑھانے کیلئے ٹاسک فورس بنانے کی ہدایت بھی کی۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ سیاحت، فارما، آئی ٹی اور ای کامرس ،بڑے پیمانے پر مینوفیکچرنگ اور زراعت پر ٹاسک فورس بنائی جارہی ہے، حکومت پاکستان ایکسپورٹ کوالٹی کی زرعی اجناس کی پیداوار یقینی بنا رہی ہے، تاریخ میں پہلی مرتبہ پالیسیوں کے تسلسل کی بات ہم نے کی ہے، ملکی معیشت اور عام آدمی کی فلاح سیاست سے بالاتر ہے۔

وزیرِاعظم شہباز شریف سے امریکن بزنس کونسل کے وفد نے اسلام آباد میں ملاقات کی ، ملاقات میں میں فارما، فوڈ پراسیسنگ، آئی ٹی سیکٹر، ای کامرس، ریٹیل سیکٹر، ٹیکسٹائل، اسپورٹس اور لاجسٹکس کے شعبوں کے نمائندوں شریک تھے۔

ملاقات میں وفاقی وزراء سید نوید قمر، مخدوم مرتضی محمود، مریم اورنگزیب اور متعلقہ اعلی افسران نے بھی شرکت کی۔

شرکاء نے کہا کہ حکومت کی پالیسیوں کی بدولت سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا ہے، بجٹ سے پہلے حکومت کی تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت خوش آئند ہے۔

وزیرِ اعظم نے سرمایہ کاروں کے مسائل فوری حل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ایک ہفتے کے اندر تمام مسائل کا سدِ باب کرکے رپورٹ پیش کی جائے۔

Shehbaz Sharif

اسلام آباد

investment

task force