Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کندھ کوٹ پولیس کی بڑی کارروائی، دعا منگی کیس کا مرکزی ملزم گرفتار

کندھ کوٹ پولیس کی ہائی پروفائیل کیس کے حوالے سے کاروائی ، کرم پور پولیس نے دعا منگی اغوا کیس کا مرکزی ملزم زوھیب قریشی کو مقابلے کے دوران زخمی حالت میں گرفتار کرلیا
اپ ڈیٹ 07 جون 2022 03:48pm
Photo: FILE
Photo: FILE

کندھ کوٹ: کندھ کوٹ پولیس کی بڑی کارروائی، دعا منگی اغوا کیس کے مرکزی ملزم زوھیب قریشی کو مقابلے کے بعد زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔

کندھ کوٹ پولیس کی ہائی پروفائیل کیس کے حوالے سے کاروائی ، کرم پور پولیس نے دعا منگی اغوا کیس کا مرکزی ملزم زوھیب قریشی کو مقابلے کے دوران زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق کرم پور پولیس انڈس ھائی وے کے مقام پر دوران چیکنگ کار کو روکنے کا اشارہ کیا تو کار میں بیٹھے ملزم نے پولیس پر ہوائی فائرنگ کردی۔

پولیس کی جوابی کاروائی کے دوراں ملزم زخمی ہوگیا، پولیس نے تفتیش کی تو معلوم ہوا کہ یہ ھائی پروفائیل دعا منگی اغوا کیس کا مرکزی ملزم زوہیب قریشی ہے جو مفرور تھا ، ملزم کو زخمی حالت میں پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیا۔

ملزم کے قبضے سے ایک کار، 6 موبائیل فونز ، اور 5 وائی فائیو ڈوائیس برآمد کرلیئے گئے ہیں۔

پولیس کی بھترین کارکردگی پر ایس ایس پی امجد شیخ نے کہا کہ کندھ کوٹ کی پولیس جرات اور بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے دعا منگی کیس کا مرکزی ملزم گرفتار کیا ، گرفتار کرنے والوں کو میں سلام پیش کرتا ہوں اور ان کی سفارش کرکے انعامات دیئے جائیں گے۔

Sindh Police

Case

Dua Mangi