Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

وزیراعظم کا سوات کے علاقے پتنئی میں آگ بجھانے کیلئے 2 ہیلی کاپٹر فراہم کرنے کا حکم

وزیراعظم شہبازشریف نے این ڈی ایم اے کی درخواست پرفوری کارروائی کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ آگ بجھانے کیلئے فضائی امداد فوری فراہم کی جائے۔
شائع 05 جون 2022 11:48am

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے سوات کے علاقے پتنئی میں آگ بجھانے کیلئے 2 ہیلی کاپٹر فراہم کرنے کا حکم دے دیا ۔

وزیراعظم شہبازشریف نے نیشنل ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے)کی درخواست پرفوری کارروائی کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ آگ بجھانے کیلئے فضائی امداد فوری فراہم کی جائے۔

وزیراعظم نے خیبرپختونخوا کی ضلعی انتظامیہ اور معاون اداروں کی درخواست فوری منظور کرتے ہوئے آگ بجھانے کی ہدایات جاری کیں۔

ضلعی انتظامیہ، محکمہ جنگلات اور ریسکیو 1122 مل کر آگ بجھا رہے ہیں، خشک موسم اور تیز ہوا کے سبب آگ کو مزید پھیلنے سے بچانے کیلئے ہیلی کاپٹرز مانگے گئے تھے۔

اسلام آباد

Sawat

helicopter

forest fire

PM Shehbaz Sharif