Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

عمران خان کی بنی گالہ متوقع آمد پر اسلام آباد کی سیکیورٹی ہائی الرٹ

اسلام آباد پولیس نے بنی گالہ میں خصوصی سیکیورٹی تعینات کردی، پولیس کے مطابق بنی گالہ میں موجود افراد کی لسٹ ابھی تک مہیا نہیں کی گئی۔
شائع 05 جون 2022 09:01am

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی بنی گالہ متوقع آمد پر اسلام آباد کی سیکیورٹی کو ہائی الرٹ کر دیا گیا۔

اسلام آباد پولیس نے بنی گالہ میں خصوصی سیکیورٹی تعینات کردی، پولیس کے مطابق بنی گالہ میں موجود افراد کی لسٹ ابھی تک مہیا نہیں کی گئی۔

ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کی طرف سے اسلام آباد میں دفعہ 144نافذ ہے اوراجتماع پر پابندی ہے، کسی بھی غیرقانونی سرگرمی سے نمٹنے کیلئے پولیس چوکس ہے ۔

بنی گالہ کے علاقے میں داخل ہونے والی گاڑیوں کی سخت چیکنگ جاری ہے، اگر کوئی شخص کوئی مشکوک سرگرمی دیکھے تو بلا تاخیر پولیس یا ریسکیو ون فائیو پراطلاع کرے۔

عمران خان نے آج بنی گالہ میں کورکمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا

دوسری جانب چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے آج بنی گالہ میں کورکمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا ۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں لانگ مارچ سے متعلق اہم فیصلوں پر مشاورت کی جائے گی اورملکی سیاسی صورتحال پر غور کیا جائے گا ۔

اسلام آباد

Bani Gala

security high alert

pti chairman