Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی: ڈپارٹمنٹل اسٹور کے بیسمنٹ میں لگی آگ 45 گھنٹے بجھادی گئی

ڈپارٹمنٹل اسٹور میں لگنے والی آگ پر قابو پانے کے بعد کولنگ کا عمل جاری ہے جبکہ آگ کے باعث کروڑوں کا سامان جل کر خاک ہوگیا۔
شائع 03 جون 2022 12:35pm

کراچی میں جیل چورنگی پر ڈپارٹمنٹل اسٹور کے بیسمنٹ میں لگی آگ 45 گھنٹے بجھادی گئی، کولنگ کا عمل جاری ہے جبکہ آگ کے باعث کروڑوں کا سامان جل کر خاک ہوگیا۔

پانی، فوم اور آئس بالز کو استعمال کرکے بیسمنٹ میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا، جس کے بعد فائر حکام کی جانب سے کولنگ کا عمل شروع کیا گیا ہے۔

اسسٹینٹ کمشنر نے متاثرہ عمارت کو خطرناک قرار دینے کے بعد اطراف میں 50 سے 60 میٹر ریڈیس میں قائم عمارتوں کو بھی خالی کرالیا۔

اسسسٹنٹ کمشنر نے آج نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ مکمل 170 فلیٹس موجود ہیں، جن میں سے 13 خالی تھے دیگر میں فیملیز تھیں انہوں نے بھی خالی کردیا ہے۔

ایس بی سی اے کی ٹیم نے رات گئے جائے وقوعہ کا دورہ کیا، حکام نے عمارت میں آگ لگنے کے باعث عارضی طور پر خطرناک قرار دیا ہے، اس وقت عمارت میں داخل ہونا ناممکن ہے آگ کی مکمل کولنگ کے بعد عمارت کا معائنہ کیا جائے گا ۔

دوسری جانب واقعے کے حوالے سے فیروزآباد تھانے میں اسٹور مالکان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

karachi

Jail Chowrangi