Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

جیل چورنگی سپر اسٹور میں آتشزدگی، ایک شخص جاں بحق

کراچی: کراچی کے جیل چورنگی سپر اسٹور میں آتشزدگی ، آگ سپر اسٹور کے بیسمنٹ میں لگی ، آگ بجھانے کیلئے فائر بریگیڈ کی...
اپ ڈیٹ 01 جون 2022 05:27pm
Photo: Haris Khan
Photo: Haris Khan

کراچی: کراچی کے جیل چورنگی سپر اسٹور میں آتشزدگی ، آگ سپر اسٹور کے بیسمنٹ میں لگی ، آگ بجھانے کیلئے فائر بریگیڈ کی بارہ گاڑیاں اور پاک بحریہ کے باوزر بھی مصروف ہیں۔

فائر حکام کے مطابق سپراسٹور کے بیسمنٹ میں آگ لگی ہے، فائر برگیڈ کی 12 گاڑیاں آگ بجھانے کے عمل میں مصروف ہیں۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سپراسٹورسے تمام افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا، واقعے میں ایک شخص دم گھٹنے سے جاں بحق ہوگیا۔

رینجرز ترجمان نے کہا ہے کہ رینجرز کےجوان بھی امدادی کاموں میں مصروف، رینجرزجوان ریسکیو ٹیموں کے ساتھ ملکر آگ بجھارہےہیں۔

جبکہ پاک بحریہ کا باؤزرآگ بجھانے کےعمل میں مصروف ہیں۔

دوسری جانب اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ سپر اسٹور میں لگنے والی آگ سے ایک شخص دم گھٹنے سے جاں بحق ہوگیا، جاں بحق شخص کی عمر اٹھائیس سے تیس سال کے درمیان ہے۔

karachi

Jail Chowrangi