Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

عمران خان کا ممکنہ دھرنا: اسلام آباد کو ایک بار پھر سیل کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد پھرسیل ہوگا جبکہ کنٹینرزکی پکڑ دھکڑ شروع کردی گئی، ریڈ زون کے اطراف میں مختلف مقامات پر کنٹینرز پہلے سے بھی موجود ہیں.
شائع 31 مئ 2022 09:15am

اسلام آباد: سابق وزیراعظم عمران خان کے ممکنہ دھرنے پیش نظروفاقی دارالحکومت کو ایک بار پھر سیل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

اسلام آباد پھرسیل ہوگا جبکہ کنٹینرزکی پکڑ دھکڑ شروع کردی گئی، ریڈ زون کے اطراف میں مختلف مقامات پر کنٹینرز پہلے سے بھی موجود ہیں.

ڈی چوک، میریٹ چوک، نادرا چوک اور فیض آباد میں مزید کنٹینرز بھی پہنچانا شروع کر دئیے گئے۔

سیکیورٹی اداروں کی نشاندہی پر مزید علاقوں میں بھی کنٹینرز لگا کر راستے سیل کئے جائیں گے، کہیں کہیں کنٹینرز کو ڈبل بھی کیا جائے گا۔

ریڈزون کی سیکیورٹی کیلئے حکام نے پلان مرتب کر لیا، 17 ہزار سیکیورٹی اہلکار ریڈزون میں تعینات کئے جائیں گے۔

سیکیورٹی اہلکاروں کو مظاہرین پرشیلنگ کیلئے آنسو گیس کے مزید شیل، واٹر کینن اور قیدی وینیں فراہم کی جائیں گی جبکہ کنٹینرز لگا کر سڑکوں کو بلاک کرنے کا حتمی فیصلہ ضلعی انتظامیہ کرے گی۔

اسلام آباد

imran khan

protest

containers

pti long march