Aaj News

جمعرات, نومبر 21, 2024  
18 Jumada Al-Awwal 1446  

پاکستانی آموں کی پہلی کھیپ جاپان پہنچ گئی

جاپان میں صرف وہاں مقیم پاکستانی ہی آم کے منتظر نہیں ہوتے ہیں بلکہ جاپانی اور دیگر ممالک کے باشندے پاکستانی آموں سے محظوظ ہونے کے لئے بے چین نظر آتے ہیں۔
شائع 30 مئ 2022 06:10pm

پاکستانی آموں کی پہلی کھیپ جاپان پہنچ گئی ہے۔

جاپان میں صرف وہاں مقیم پاکستانی ہی آم کے منتظر نہیں ہوتے ہیں بلکہ جاپانی اور دیگر ممالک کے باشندے پاکستانی آموں سے محظوظ ہونے کے لئے بے چین نظر آتے ہیں۔

پچھلے دو سالوں میں جاپان کے لئے آم کی امپورٹ میں اضافہ ہوا ہے لیکن کوویڈ کی وجہ سے عالمی منڈیوں میں بڑھتی مہنگائی فلائٹ کم ہونے اور کرائیوں میں اضافے کی وجہ سے جاپان میں آموں کے دام میں بھی اضافہ دیکھا جا رہا ہے، جس کی وجہ سے امپوٹر اور عام صارف پریشان نظر آتا ہے۔

تاہم جاپان میں آم کو خوش آمید کرنے کی ایک تقریب میں جاپان میں پاکستان کی قائم مقام سفیر عصمت سیال اور کمرشل آفیسر طاہر حبیب چیمہ نے شرکت کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔