Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی میں بھوتوں کے ساتھ کھانا کھانے کیلئے کیفے قائم

لوگوں کو کھانے کے وقت ڈرانے کیلئے 10 منٹ کا ہارر شو کیا جاتا ہے
اپ ڈیٹ 30 مئ 2022 07:29pm
ریستوراں کے عملے کی باقاعدہ تربیت کی گئی ہے۔

کراچی: بھوتوں کے ساتھ کھانا کھانے کا تجربہ کرنے کیلئے منفرد کیفے قائم کردیا گیا۔

آج نیوزکے مطابق ریستوراں میں مہمان نہ صرف جِن بھوتوں سے اپنا ڈر بھگا سکتے ہیں بلکہ ان کی موجودگی میں مزیدارکھانوں سے لطف اندوز بھی ہوسکتے ہیں۔

اسی اثنا میں ریستوران کےعملے میں سے ایک فرد نے آج نیوز کو بتایا کہ ریستوراں محمد علی ہاؤسنگ سوسائٹی میں واقع ہے جبکہ اس کے عملے کو مشہور فلموں کے کرداروں کو نبھانے کی تربیت دی گئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہر15 منٹ بعد ایک الارم بجتا ہے جس کے بعد جعلی دھواں اور ہارر میوزک ہوتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کردار لوگوں کو کھانے کے وقت ڈرانے کیلئےے 10 منٹ کا ہارر شو کرتے ہیں۔

karachi