فوج کیخلاف ہزرہ سرائی: اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایمان مزاری کی عبوری ضمانت منظور کرلی
اسلام آباد ہائی کورٹ نے رہنما پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) شیریں مزاری کی صاحبزادی ایمان مزاری کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور کرلی ہے۔
چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس اطہر من اللہ نے ایمان مزاری کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے ان کی ایک ہزار روپے مچلکوں کے عوض 9 جون تک حفاظتی ضمانت منظور کرلی۔
ابتدائی رپورٹ کے مطابق پاک فوج کی سینئر قیادت کے خلاف ہرزہ سرائی، ان کے وقار کو مجروح کرنے اور دھمکیاں دینے کی دفعات 138 اور 505 کے تحت ایمان مزاری کے خلاف لیفٹیننٹ جنرل ہمایوں افتخار ایڈوکیٹ جنرل ہیڈ کوارٹرکی شکایت پر اسلام آباد کے تھانہ رمنا میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
ایف آئی آر میں لکھا گیا ہے کہ 21 مئی کی شام 5 سے 6 بجے کے درمیان سابق وفاقی وزیر کی صاحبزادی کی جانب سے مسلح افواج کی قیادت پر بے بنیاد الزامات لگاکر نشانہ بنایا گیا۔
ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ ایسے بیانات قابل تعزیز جرم ہیں، ایمان مزاری کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔
Comments are closed on this story.