Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی نمائش چورنگی پر پولیس کی مظاہرین پر شیلنگ و لاٹھی چارج، متعدد کارکنان گرفتار

پولیس کی جانب سے شیلنگ اور لاٹھی چارچ کی گئی ہے جس کے نتیجے میں تحریک انصاف کی رکن صوبائی اسمبلی دُعا بھٹو بھی زخمی ہوگئی ہیں۔
اپ ڈیٹ 25 مئ 2022 08:35pm
پی ٹی آئی  کارکنان پر فائرنگ بھی کی ہے۔ فوٹو — آج نیوز
پی ٹی آئی کارکنان پر فائرنگ بھی کی ہے۔ فوٹو — آج نیوز
حریک انصاف کی رکن صوبائی اسمبلی دُعا بھٹو بھی زخمی ہوگئی ہیں۔ فوٹو — آج نیوز
حریک انصاف کی رکن صوبائی اسمبلی دُعا بھٹو بھی زخمی ہوگئی ہیں۔ فوٹو — آج نیوز
کارکنان نے پولیس کی گاڑی کو آتشزدگی کا نشانہ بنادیا ہے۔  فوٹو — آج نیوز
کارکنان نے پولیس کی گاڑی کو آتشزدگی کا نشانہ بنادیا ہے۔ فوٹو — آج نیوز

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے آزادی مارچ کے پیش نظر کراچی بھی میدان جنگ بن گیا۔

کراچی میں نمائش چورنگی پر نکلنے والے پی ٹی آئی کارکنان پر پولیس کی جانب سے شیلنگ اور لاٹھی چارج کی گئی ہے جس کے نتیجے میں تحریک انصاف کی رکن صوبائی اسمبلی دُعا بھٹو بھی زخمی ہوگئی ہیں۔

نمائش چورنگی پرسابق وفاقی وزیر و رہنما تحریک انصاف علی زیدی کے پہنچتے ہی پولیس کی جانب سے مظاہرین پر فائرنگ و شیلنگ کی گئی جب کہ کارکنان نے پولیس کی گاڑی کو آتشزدگی کا نشانہ بنادیا ہے۔

پولیس نے احتجاجی مظاہرے میں شریک پی ٹی آئی کارکنان پر فائرنگ بھی کی ہے جب کہ متعدد افراد کو بد مزدگی پھیلانے کے تحت حراست میں لے لیا گیا ہے۔

karachi

protest

Sindh Police