Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

شیریں مزاری عدالت میں پیش: ’میرا فون اب تک واپس نہیں کیا گیا‘

چیف جسٹس اطہر من اللہ کیس کی سماعت کر رہے ہیں۔
شائع 22 مئ 2022 12:01am
تصویر: سکرین گریب
تصویر: سکرین گریب

پاکستان تحریک انصاف کی رہمنا شیریں مزاری کے کیس کی سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ میں جاری ہے۔

چیف جسٹس اطہر من اللہ کیس کی سماعت کر رہے ہیں۔

شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ ان کا فون ابھی تک واپس نہیں کیا گیا۔

آئی جی اسلام آباد اور ڈپٹی کمشنر بھی کمرہ عدالت میں موجود ہیں۔

واضح رہے کہ سابق وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری کو محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب کی ٹیم نے ان کی رہائش گاہ کے باہر سے گرفتار کر لیا۔

ٹیم بظاہر شیریں مزاری کا اس کے گھر کے باہر انتظار کر رہی تھی اور باہر آتے ہی ان کو گرفتار کر لیا۔

اس حوالے سے ایمان زینب مزاری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ "مجھے نہیں معلوم کہ میری والدہ کہاں ہیں اور انہیں زبردستی اغوا کیا گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ میں صرف اتنا کہنا چاہتا ہوں کہ اگر میری والدہ کو کچھ ہوا تو میں کسی کو نہیں چھوڑوں گی۔

ایمان مزاری شیریں کی بیٹی، وکیل اور انسانی حقوق کی کارکن ہیں۔

اس سے قبل ایمان مزاری نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ پولیس والوں نے اس کی ماں کو مارا پیٹا اور گھسیٹ کر لے گئے۔

Shirin Mazari