Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

وزیراعظم کی زیرِ صدارت اجلاس، آئندہ انتخابات 2023 میں کرانے کا فیصلہ

اجلاس میں تمام جماعتوں نے متفقہ فیصلہ کیا کہ قبل از وقت انتخابات نہیں ہوں گے، موجودہ اتحادی حکومت اپنی مدت پوری کرے گی جس کے تحت آئندہ الیکشن اگست 2023 میں ہوں گے۔
شائع 17 مئ 2022 10:57pm
معیشت کے استحکام کے لئے فلفور طور پر اقدامات کیے جائیں۔  فوٹو — فائل
معیشت کے استحکام کے لئے فلفور طور پر اقدامات کیے جائیں۔ فوٹو — فائل

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت اجلاس میں شرکا نے مشاورت کے بعد آئندہ عام انتخابات 2023 میں کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت حکومتی اتحادی جماعتوں کا اجلاس منعقد ہوا جس میں مسلم لیگ (ن)، پیپلز پارٹی سمیت جمعیت علما السلام (جے یو آئی)، متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم)، بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) کے رہنماؤں نے شرکت کی اور تمام اتحادیوں نے حکومت کا ساتھ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سپریم کورٹ کے آرٹیکل 63 اے کی تشریح پر کیئے گئے فیصلے پر فوری قانونی رائے لی جائے، آئندہ الیکشن سے متعلق انتخابی اصلاحات کا عمل جلد مکمل اور معیشت کے استحکام کے لئے فلفور طور پر اقدامات کیے جائیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اتحادیوں نے مشورہ دیا کہ روپے کی قدر میں استحکام کیلئے معاشی ٹیم فوری اقدامات کرے، معیشت کی بہتری کیلئے آئی ایم ایف پروگرام کو فوری حتمی شکل دی جائے۔

ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں اتحادی رہنماؤں نے وزیراعظم کو معیشت کی بہتری کے لئے ساتھ دینے کی یقین دہانی کرائی اور معاشی ٹیم کو جب کہ اجلاس میں گفتگو کی گئی کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد پنجاب میں ممکنہ سیاسی بحران سےنمٹنے کیلئے تیار ہیں۔

حکومتی اتحادی جماعتوں کے اجلاس میں تمام جماعتوں نے متفقہ فیصلہ کیا کہ قبل از وقت انتخابات نہیں ہوں گے، موجودہ اتحادی حکومت اپنی مدت پوری کرے گی جس کے تحت آئندہ الیکشن اگست 2023 میں ہوں گے۔

اسلام آباد

Election

cabinet meeting

PM Shehbaz Sharif