Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

جامعہ کراچی بدترین سیکیورٹی اورانتظامی بحران کا شکار

جامعہ کراچی میں بدترین سیکورٹی اور انتظامی بحران پیدا ہوگیا ہے، طلبا کی موٹرسائیکلیں بڑی تعداد میں میدان میں پارک ہیں۔
اپ ڈیٹ 12 مئ 2022 04:16pm
واقعے کی ویڈیو منظرعام پر آگئی __  آج نیوز
واقعے کی ویڈیو منظرعام پر آگئی __ آج نیوز

جامعہ کراچی میں خودکش بم دھماکے کے بعد بدترین سیکورٹی اور انتظامی بحران پیدا ہوگیا ہے۔

آج نیوز کے مطابق طلبا اور سیکورٹی اہلکاروں کے درمیان تلخ کلامی معمول بن گئی ہے جبکہ بڑی تعداد میں طلبا کی ذاتی سواریوں کو باہر روک دیا گیا۔

تاہم واقعے کی ویڈیو منظرعام پر آگئی، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ طلبا کی موٹرسائیکلیں بڑی تعداد میں میدان میں پارک ہیں۔

اس کےعلاوہ وڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک طالب علم کی سکیورٹی اہلکار کے ساتھ تلخ کلامی ہوگئی ہے۔

فوٹو: جامعہ کراچی فیس بک پیچ
فوٹو: جامعہ کراچی فیس بک پیچ

واضح رہے کہ عید کی تعطیلات کے بعد سیکورٹی کے پیش نظر طلبا چیکنگ کا عمل شروع کیا گیا تھا۔

جس کے بعد لمبی قطاروں کے سبب طلبا کو شدید مشکلات کرنا پڑ رہا تھا۔

karachi

KU Blast

Karachi university