Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی کے مال میں بچے کی ٹانگ پھنس کر کٹنے پر خلاف ایف آئی آر

کلفٹن پولیس نے مال کے مالک کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی ہے۔
شائع 10 مئ 2022 08:43pm
فوٹو: یوٹیوب
فوٹو: یوٹیوب

کراچی میں کلفٹن کے علاقے میں واقع اوشیئن مال کیپ مبوکیبثد میں تین سالہ بچے کی ٹانگ پھنسنے اور نتیجتاً کاٹے جانے کے بعد پولیس نے مال کے مالک کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی ہے۔

آج نیوز کو موصول ہونے والی ایف آئی آر کے مطابق تین برس کے امان رضا خان کی 20 مارچ کو اوشیئن مال کی لفٹ میں خرابی ہونے کے باعث اس میں پھنس گیا تھا۔

پولیس نے مطابق بچے کے والد کا کہنا ہے کہ اس واقع کو سوشل میڈیا پر اٹھانے کے بعد مال انتظامیہ نے انہیں دھمکیاں دیں۔

بچے کے والد کی جانب سے درج کروائی جانے والی ایف آئی آر میں لکھا ہے کہ جب امان ایسکلیٹر میں پھنسا تھا اس وقت اس کے والد نے ایسکلیٹر کا بٹٹن دبا کر اسے روکنے کی کوشش کی۔ تاہم ناکارہ ہونے کی وجہ سے بٹن کام نہ کیا اور ایسکلیٹر نہیں رکا۔

ایف آئی آر میں یہ بھی لکھا ہے کہ انتظامیہ کے ایک شخص نے چابی سے ایسکلیٹر روکا جس کے بعد بچے کو نکالا گیا، تاہم اس وقت تک وہ شدید زخمی ہو چکا تھا۔

ایف آئی آر ٹیلیگرف ایکٹ کے دفع 25 کے تحت درج کروائی گئی ہے، جو کہ بچے کے والدین کو فون پر دھمکیاں دینے کی وجہ سے لاگو ہوا ہے۔ ایف آئی آر میں پاکستان پینل کوڈ کے سیکشن 337 سی (جسم کو بے حد نقصان پہنچانے) کا بھی ذکر ہے۔

karachi

FIR