Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستان کی افغانستان میں دہشت گردانہ حملوں کی مذمت

دہشت گردی میں افغانستان کی ہزارہ اور شیعہ برادری کو نشانہ بنانا تشویشناک ہے، ترجمان دفترخارجہ
اپ ڈیٹ 29 اپريل 2022 12:36pm

اسلام آباد:پاکستان نے افغانستان میں دہشت گردانہ حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی میں افغانستان کی ہزارہ اور شیعہ برادری کو نشانہ بنانا تشویشناک ہے۔

دفتر خارجہ سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان 28 اپریل 2022 کو مزار شریف افغانستان میں ہونے والے دہشت گردانہ حملوں کی شدید مذمت کرتا ہے، اس واقعے میں قیمتی انسانی جانوں کا نقصان ہوا اور بہت سے لوگ زخمی ہوئے۔

ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ پاکستان کی حکومت اورعوام افغانستان کی عوام اور خاص طور پر سوگوار خاندانوں کے ساتھ ہمدردی ،حمایت اور یکجہتی کا اظہار کرتےہیں، ہم سمجھتےہیں کہ معصوم افغانوں کیخلاف دہشت گردی کی ان گھناؤنی کارروائیوں کا مقصد امن، استحکام اور ترقی کیلئے افغان قوم کے عزم کو کمزوربناناہے۔

ترجمان دفترخارجہ نے مزید کہاکہ دہشت گردی کی ان کارروائیوں کے ذریعے افغانستان میں ہزارہ اور شیعہ برادری کو نشانہ بنانا تشویشناک امر ہے، ہم عالمی برادری سے پر زور مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ دہشت گردی سے نمٹنے اور ان چیلنجوں پر قابو پانے کیلئے افغانستان کی ہر ممکن مدد کو یقینی بنائے۔

foreign office

اسلام آباد

terror attack

spokesperson