Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

مسجد نبوی واقعے پر شاہد آفریدی اور محمد یوسف کا ردعمل بھی آگیا

تفصیلات کے مطابق مسجد نبویﷺ میں گزشتہ روز پیش آنے والے واقعے پر سیاستدانوں کے ساتھ ساتھ قومی کرکٹرز کی جانب سے بھی شدید ردعمل کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
شائع 29 اپريل 2022 10:33am

کراچی: مسجد نبوی واقعے پر سابق کرکٹرز شاہد آفریدی اور محمد یوسف کا ردعمل بھی آگیا۔

تفصیلات کے مطابق مسجد نبویﷺ میں گزشتہ روز پیش آنے والے واقعے پر سیاستدانوں کے ساتھ ساتھ قومی کرکٹرز کی جانب سے بھی شدید ردعمل کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد یوسف نے گزشتہ روز مسجد نبوی ﷺ میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ میں نے تو کبھی مکہ مدینہ نہیں دیکھا تھا، مسلمان ہونے کے بعد پہلی دفعہ گیا تو خانہ کعبہ کو دیکھ کر چیخ نکل گئی تھی۔

محمد یوسف نے یہ بھی کہا کہ روضہ رسولﷺ پر گیا تو آنکھوں سے آنسو جاری ہوگئے تھے، یہ وہ جگہیں ہیں جہاں پہنچ کر رونگٹے کھڑے ہوجاتے ہیں۔

سابق ٹیسٹر کرکٹر نے مزید کہا کہ آج روضہ رسول ﷺ پر جو کچھ ہوا وہ دیکھ کر اے اللّہ میں پوری امت کی طرف سے تجھ سے معافی مانگتا ہوں۔

دوسری جانب شاہد آفریدی نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ روضہ رسول ﷺ وہ جگہ ہے جہاں آواز بلند کرنے کی بھی ممانعت ہے، ہم اپنی سیاسی دشمنیاں نبھانے کیلئے حرم کی حرمت تک بھول گئے۔

شاہ آفریدی نے مزید کہا کہ ہم ریاست مدینہ کے تقدس سے بھی منکر ہوگئے، نعرے لگانے والوں کی پہچان تو ہوجائے گی لیکن پاکستان کی شناخت کو آج ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے۔

karachi

Shahid Afridi

Reaction

Masjid e Nabvi