Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیرِ اعظم شہبازشریف کی دوسری بار روضہ رسول ﷺ پر حاضری

وزیراعظم نے ریاض الجنہ میں نوافل ادا کئے، ملکی سلامتی، ترقی اور سماجی خوشحالی کیلئے دعائیں بھی مانگیں ۔
شائع 29 اپريل 2022 09:33am

مدینہ منورہ: وزیرِ اعظم شہبازشریف نے دوسری بار روضہ رسول ﷺپر حاضری دی اور ریاض الجنہ میں نوافل ادا کئے، ملکی سلامتی، ترقی اور سماجی خوشحالی کیلئے دعائیں بھی مانگیں۔

وزیراعظم شہبازشریف نے اپنےدورہ سعودی عرب پرمسجد نبوی میں پاکستانی وفد کے ہمراہ روضہ رسول ﷺپر دوبارہ حاضری دی ہے۔

وزیراعظم نے ریاض الجنہ میں نوافل اداکئے، ملکی سلامتی، ترقی اور سماجی خوشحالی کیلئے دعائیں بھی مانگیں ۔

وزیراعظم آج عمرہ بھی ادا کریں گے، اس موقع پروفد میں وفاقی وزراء، بلاول بھٹوزرداری، مفتاح اسماعیل، مریم اورنگزیب، خواجہ آصف، چوہدری سالک حسین، ڈاکٹرخالد مقبول صدیقی، نوبزادہ شاہ زین بگٹی، محسن داوڑ اور مولانا طاہر اشرفی بھی وزیراعظم کے ہمراہ شامل ہیں۔

madina munawara

Saudi Arab

PM Shehbaz Sharif