Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسلام آباد میں نامعلوم مشتعل افراد کا قاسم سوری اور ان کے دوست پر حملہ

قاسم سوری او ان کے دوست سحری کیلئے ریسٹورنٹ میں بیٹھے تھے، جتھے نے آتے ہی تشدد کرنا شروع کردیا جبکہ موقع پرموجود شہریوں نے دونوں فریقین میں بچ بچاؤکرایا ۔
شائع 29 اپريل 2022 09:16am

اسلام آباد کے سیکٹر ایف 6میں نامعلوم مشتعل افراد نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء اور سابق ڈپی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری اوران کے دوست پر حملہ کردیا۔

ایف 6اسلام آباد میں نامعلوم مشتعل افراد نے قاسم سوری اور ان کے دوست پرحملہ کردیا، قاسم سوری او ان کے دوست سحری کیلئے ریسٹورنٹ میں بیٹھے تھے، جتھے نے آتے ہی تشدد کرنا شروع کردیا جبکہ موقع پرموجود شہریوں نے دونوں فریقین میں بچ بچاؤکرایا ۔

قاسم سوری نے اپنے بیان میں کہا کہ ہوٹل میں سحری کیلئے بیٹھا ہوا تھا، اچانک چند لوگ آئے اور حملہ کردیا، ٹیبل پر لوگ بیٹھے ہوئے تھے اور خواتین بھی موجود تھیں، وہاں پر موجود لوگوں نے ردعمل دیا اور تحریک انصاف کیخلاف نعرے لگائے، یہ لوگ سمجھتے ہیں ہوٹلوں میں جاکر بدمعاشی کریں گے جبکہ لوگوں نے ان کو کرسیاں ماریں۔

ایس ایس پی فیصل کامران قاسم سوری سے تفصیلات لینے پہنچے اور تفصیلات لیں تاہم ایس ایس پی کامران نے قاسم سوری کو ملزمان کو جلد گرفتار کرنے ہی یقین دہانی کرائی ہے۔

اسلام آباد

attack

Qasim Suri