Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

جامعہ کراچی میں تدریسی عمل بحال

سیکیورٹی ایڈوائزر جامعہ کراچی کے مطابق طالب علموں کو گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے، تمام دروازوں پر بیگز اور گاڑیاں چیک کی جا رہی ہیں۔
شائع 28 اپريل 2022 02:24pm
جامعہ کراچی  ـــــ فوٹو ڈپوسٹ فوٹوز
جامعہ کراچی ـــــ فوٹو ڈپوسٹ فوٹوز

جامعہ کراچی میں تدریسی عمل بحال ہوگیا ہے جبکہ کنفیوشس انسٹیٹوٹ کو چینی سفارت خانے سے کلئیرنس ملنے تک بند رکھا گیا ہے۔

آج نیوز کے مطابق جامعہ کراچی میں تدریسی عمل آج سے بحال ہوگیا ہے جبکہ طلبا و طالبات یونیورسٹی میں کلاسز کیلئے پہنچ رہے ہیں۔

تاہم جامعہ کراچی میں چینی کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ کے قریب ہونے والے خودکش دھماکے کے بعد ایک دن تدریسی عمل معطل ہوا تھا۔

سیکیورٹی ایڈوائزر جامعہ کراچی کے مطابق طالب علموں کو گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے، تمام دروازوں پر بیگز اور گاڑیاں چیک کی جا رہی ہیں۔

اس کے ساتھ ہی سیکیورٹی کہ پاسز اور اسٹیکر دیکھ کر گاڑیوں کو اندر آنے دیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ کنفیوشس انسٹیٹوٹ کو چینی سفارت خانے سے کلئیرنس ملنے تک بند رکھا گیا ہے۔

یاد رہے کراچی یونیورسٹی میں ہوئے خودکش بم دھماکے میں 3 چینی شہریوں سمیت 4 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

مزید براں حملے سے متعلق ایک اور مبینہ کردار کی سی سی ٹی وی منظر عام پر آگئی۔

سی سی ٹی وی میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دھماکے سے پہلے ایک برقع پوش خاتون جامعہ کے اندر ڈیپارٹمنٹ کے گیٹ کے سامنے کھڑی تھی۔

karachi

University Road

university of karachi