Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

راجہ پرویز اشرف نے سابق اسپیکر کی جانب سے غیرقانونی بھرتیوں کا نوٹس لے لیا

راجہ پرویز اشرف نے سابق دور میں قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں ہونے والی بھرتیوں کی رپورٹ مانگ لی، ذرائع
شائع 28 اپريل 2022 01:47pm

اسلام آباد:اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے سابق اسپیکر اسد قیصر کی جانب سے غیرقانونی بھرتیوں کا نوٹس لے لیا۔

ذرائع کے مطابق راجہ پرویز اشرف نے سابق دور میں قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں ہونے والی بھرتیوں کی رپورٹ مانگ لی ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی نے تفصیلات طلب کر لی ہیں کہ کس کس شعبے میں لوگوں کو بھرتی کیا گیا اور ڈیپوٹیشن پر کون آیا؟

ذرائع کا بتانا ہے کہ راجہ پرویز اشرف نے یہ تفصیلات بھی طلب کر لی ہیں کہ غیر قانونی طور پر کس کی ترقی ہوئی؟

ذرائع کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف انکوائری کے بعد غیر قانونی طور پر بھرتی ہونے والوں کیخلاف کارروائی کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے معاملے پر جامع تحقیقات کا بھی حکم دے دیا ہے۔

اسلام آباد

notice

National Assembly Speaker

speaker asad qaiser